21 جولائی 2011 - 19:30

صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران مخالف پابندیوں کے غیر موثر ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ابنا: صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران مخالف پابندیوں کے غیر موثر ہونے کا اعتراف کرتے ہوۓ اس سلسلے میں نۓ راستے اختیار کرنے کی بات کی ہے۔ نیتن یاہو نے ایران مخالف پابندیوں کے بے سود ہونے کی بات ایسے وقت کی ہے کہ جب یورپ کے بہت سے سیاسی ماہرین اس سے قبل ان پابندیوں کے بے سود ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ یورپ خاص کر امریکہ بزعم خویش ایران کو الگ تھلگ کرنے کے درپے ہے لیکن اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایران مخالف پابندیاں ناکام ہوچکی ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں توسیع کے خواہاں ہیں ۔ ...............

/169